بدین،تیزرفتارڈمپرکی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان موقع پر جاں بحق

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانوڈاٹ پی کے) پنگریوکے قریب تھرکول شاہراہ پیرموڑ کے مقام پرڈمپرکی موٹر سائیکل کوٹکرکے نتیجے میں کھوسکی کا رہائشی نوجوان کاشف کمبوہ موقع پرہی فوت ہوگیا جبکہ اس کی رشتہ داردوخواتین زخمی ہوگئیں اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی اور متوفی نوجوان وزخمی خواتین کوکھوسکی اسپتال منتقل کیاکھوسکی پولیس نے ڈمپراورڈرائیورکوتحویل میں لے کر کھوسکی تھانے منتقل کردیا حادثے کے بعد شہریوں اور متوفی نوجوان کے رشتہ داروں کی بڑی تعداد اسپتال پہنچ گئی ادھر متوفی نوجوان کے والد ممتاز کمبوہ نے حادثے کے زمہ دارڈرائیورکومعاف کردیابتایاجاتاہے کہ متوفی نوجوان کاشف کمبوہ کی تین ماہ بعد شادی طے تھی واضح رہے کہ تھرکول شاہراہ پرپیرموڑ اورنندوبائی پاس کے مقام پر متعدد حادثے پیش آچکے ہیں جن میں کئی کانیں ضائع ہوچکی ہیں



