مٹھی:بس اور موٹر سائیکل میں تصادم،2افراد جاں بحق،تیسرا زخمی

مٹھی(نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) مٹھی کے قریب اے سی بس اور موٹر سائیکل میں تصادم،2 افراد جاں بحق اورایک شدید زخمی ہوگیا۔
مٹھی کے قریب پھانگھاريو چیک پوسٹ پر اے سی بس اور موٹر سائیکل میں تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں 28سالہ نوید ولد بھلو نہڑی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ شدید زخمی نوید ولد بھلو نہڑی اور ستار نہڑی پنجپڑا گاؤں کے رہائشی شدید زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو سول ہسپتال مٹھی پہنچایا گیا جہاں سے دونوں کو حیدرآباد ریفر کردیا گیا جہاں کریم نہڑی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بساجبکہ زخمی ستار نہڑی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
جاں بحق افراد کی نعشیں گاؤں میں لانے پر قہرام مچ گیا اوردونوں جاں بحق افراد کی نعشوں کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔پولیس نے بس کو تحویل میں لے لیا جب کہ آخری اطلاعات تک واقعہ کا مقدمہ درج نہیں ہو سکا تھا۔



