ایرانی حملے میں ایک شخص جاں بحق،7زخمی،درجنوں حملے ناکام بنادیئے،متحدہ عرب امارات کی تصدیق

ابوظہبی(جانوڈاٹ پی کے)ابوظہبی ائیرپورٹ انتظامیہ نے شیخ زید ہوائی اڈے پر ڈرون حملے میں ایک شخص کے ہلاک اور7کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی ہے۔
انتظامیہ کے مطابق واقعے کے فوری بعد ہنگامی ٹیموں کو طلب کیا گیا اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔ متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر صورتحال پر قابو پالیا گیا ہے۔
دبئی میڈیا آفس کے مطابق دبئی ائیرپورٹ پر میزائل حملے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔اماراتی حکام نے ایک بیان میں کہا کہ ایران کے132میزائلوں کو تباہ اور209میں سے195ڈرونز مار گرائے گئےجبکہ14کے گرنے سے محدود نقصان ہوا۔
دبئی میڈیا آفس کے مطابق ڈرون تباہ کرنے کے دوران برج العرب کے بیرونی حصے میں آگ لگی، عمارت میں آگ پر قابو پالیا گیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
عرب میڈیا نے رپورٹ کیا کہ دبئی مرینہ، دبئی ہلز میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
کچھ دیر قبل اماراتی وزارت داخلہ نے میزائل حملے سے متعلق نیا الرٹ جاری کیا تھا۔
اماراتی وزارت داخلہ نے رہائشیوں کے موبائل فونز پر سکیورٹی الرٹ بھیجا اور کہا کہ رہائشی فوری طور پر شیلٹر میں چلے جائیں۔



