کراچی: بفرزون میں گھریلو ملازمہ پر تشدد کی ویڈیو وائرل، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)شہر قائد کے علاقے بفرزون میں گھر کی سیڑھیوں پر گھریلو ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔
ویڈیو میں ایک شخص کو خاتون پر تشدد کرتے ہوئے دکھائی دیا جبکہ تشدد کرنے والے شخص کے ہمراہ خاتون اسے روکنے کی بھی کوشش کرتی نظر آئی۔
یہ واقعہ بفرزون کے سیکٹر 15 بی میں پیش آیا اور گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے والے شخص کی شناخت نعمان کے نام سے ہوئی۔
گبول ٹاؤن پولیس نے واقعہ کا مقدمہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں درج کرلیا جبکہ مذکورہ واقعہ 11 دسمبر کو پیش آیا تھا۔ ایس ایچ او گبول ٹاؤن راؤ خالد نے بتایا کہ پولیس نے متاثرہ گھریلو ملازمہ یاسمین کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔



