امریکی بحری بیڑا ایران کی طرف نکل پڑا

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)امریکی بحری بیڑاابراہم لنکن حرکت میں آگیا۔ذرائع کےمطابق امریکی بحری بیڑاعمان کے قریب لنگر انداز تھا اوراطلاعات یہ ہیں کہ یہ بیڑا ایران کی طرف حرکت کرتا دکھائی دے رہا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے بھی بحری بیڑے کے حرکت کرنے کی تصدیق کردی ہے۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی ڈرونز کی بھی بڑی تعدادایکٹوہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق امریکا کے ایران پرحملے کی تیاری مکمل کرلی گئیں ہیں۔دوسری طرف ایران نے بھی امریکا کو جواب دینے کیلئے اپنی فورسز کو ایکٹو کردیاہے۔




