اداکارہ عابدہ بیگ بے بس ہوگئں

لاہور(شوبز ڈیسک)سینئر اداکارہ عابدہ بیگ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مدد کی اپیل کردی۔سینئر اداکارہ نے روتے ہوئے وزیر اعلیٰ سے مدد کی اپیل کی ہے ۔تھیٹر کی سینئر اداکارہ کو وائرل ویڈیو میں انتہائی پریشانی میں اپیل کرتے ہوئے دیکھا اور سنا جاسکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں عابدہ بیگ جس نے35سال فن کی خدمت کی،میرے شوہر مرحوم شوہر مرزا رشید اختر نے40سال اس انڈسٹری میں کام کیا،ہمارے گھر میں میت بھی پڑی ہوتی تھی تو ہم شو میں جاتے تھے لیکن اس وقت میں بہت پریشانی میں ہوں۔انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ بہت ظلم ہوا ہے،میرے گھر کی چھت مجھ سے چھین لی گئی ہے،میرے2بچے اور پوتے،پوتیاں ہیں،ہماری اتنی آمدن نہیں ہے کہ ہم کرائے کے مکان میں رہ سکیں،میں وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ میری بات سنیں اور مجھے ملاقات کا موقع دیں۔



