ابھیشیک شرما ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں مسلسل تیسری اننگز میں بھی صفر پر آؤٹ

احمد آباد(جانوڈاٹ پی کے)آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے جارح مزاج اوپنر ابھیشیک شرما مسلسل تیسری اننگز میں صفر پر آؤٹ ہوگئے اور ایونٹ میں اب تک وہ ایک بھی رن اسکور نہیں کر سکے۔
احمد آباد میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اپنے آخری گروپ میچ میں بھارت کے اوپنر ابھیشیک شرما نیدرلینڈز کے خلاف بھی کوئی رن نہ بناسکے۔
ابھیشیک شرما نیدرلینڈز کے بولر دت کے ہاتھوں پہلے ہی اوور میں صفر پر بولڈ ہوگئے۔ یہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں بھارتی اوپنر کا مسلسل تیسرا ڈک ہے۔
اس سے قبل ابھیشیک ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں امریکا اور پاکستان کے خلاف بھی صفر پر آؤٹ ہوئے تھے۔
مسلسل 3بار صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد ابھیشیک شرما نےٹوئننی ورلڈکپ میں سب سے زیادہ مسلسل صفر پر آؤٹ ہونے کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کر دیا۔
اس سے قبل بھارت کے سابق کرکٹر آشیش نہرا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی مسلسل 3 اننگز میں صفر پر آؤٹ ہوئے تھے۔
اس کے علاوہ ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک کیلنڈر ائیر کے دوران بھارت کے لیے سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ بھی برابر کیا۔
ابھیشیک شرما 2026میں 5 بار صفر پر آؤٹ ہوچکےہیں۔ اس سے قبل سنجو سیمسن 2024 میں 5 بار صفر پر آؤٹ ہوئے تھے۔



