جماعت اہلِ سنت کے رہنما حافظ عبدالعزیز نعیمی انتقال کرگئے

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)کڈھن شہر اور اس کے گرد و نواح کی معروف مذہبی شخصیت اور جماعت اہلِ سنت کے رہنما حافظ عبدالعزیز نعیمی کھٹی گزشتہ روز اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی خبر ملتے ہی ان کے لواحقین سمیت پوری جماعت میں سوگ کی لہر دوڑ گئی مرحوم کی نمازِ جنازہ کڈھن شہر میں ادا کی گئی، جس کی امامت ان کے مرشد گلزار خلیل کے سجادہ نشین، پیرِ طریقت و رہبرِ شریعت مفتی ایوب جان سرہندی نے کی۔ جنازے میں مفتی عبید اللہ الاظہری نعیمی اور سید محمد حنیف شاہ خلیلی سمیت ان کے شاگردوں، علمائے کرام، حفاظِ کرام، عاشقانِ رسول، جماعت کے کارکنان، شہریوں، تاجروں، مذہبی شخصیات اور ان کی برادری کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی مرحوم کو سینکڑوں اشکبار آنکھوں کے ساتھ ذکر و درود اور دعاؤں کے درمیان آبائی قبرستان محمود شاہ میں سپردِ خاک کر دیا گیا شہری تاجر اتحاد کی اپیل پر مرحوم کی نمازِ جنازہ تک شہر میں سوگ کے طور پر کاروبار بند رکھا گیا

مزید خبریں

Back to top button