کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کیلئے پوری طرح تیار ہیں، ایرانی فورسز کی انگلیاں ٹریگر پر ہیں، ایرانی وزیر خارجہ

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ٹرمپ کی دھمکی کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی فورسز کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہیں، ایرانی فورسز کی انگلیاں ٹریگر پر ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے ہمیشہ شفاف جوہری معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔
عباس عراقچی نے کہاکہ ایسا جوہری معاہدہ جس میں جوہری ہتھیار نہ ہوں اور جو ایران کے حقوق کو یقینی بنائے، کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے ایرانی فورسز کی انگلیاں ٹریگر پر ہیں۔



