عامر سہیل نے بابر اعظم کو تکنیک بہتر کرنیکامشورہ

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل نے بابراعظم کو بیٹنگ تکنیک میں بہتری لانے کا مشورہ دیدیا۔

سابق قومی کپتان کے مطابق پاکستان کرکٹ کو سب سے پہلے ٹی 20 طرز فکر سے باہر نکلنا ہوگا، ڈومیسٹک کرکٹ میں شرکت ہر کھلاڑی کے لیے لازمی ہونی چاہیے۔

بابر اعظم کے حوالے سے سابق کپتان نے کہا کہ میں ہمیشہ ان کی حمایت کرتا رہا ہوں تاہم اب وقت آ گیا ہے کہ بابر اپنی بیٹنگ تکنیک پر کام کریں، جب خامیوں کو دور کر لیں تو ہمیں بتائیں ہم ان کے میچز دیکھیں گے، اگر تکنیک میں بہتری ہوئی تو ٹیم میں واپس آ جائیں گے۔

سابق کپتان نے سوال اٹھایا کہ اگر بابر اعظم کی تکنیک بھی بہتر نہیں اس کے باوجود بھی انھیں کھلایا جا رہا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ اپنے ساتھ سنجیدہ نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کو سب سے پہلے ٹی 20 طرز فکر سے باہر نکلنا ہوگا، نئے کھلاڑیوں میں اننگز کو تعمیر کرنے کی صلاحیت کا فقدان واضح طور پر نظر آ رہا ہے، جب آپ 50 اوورز کی کرکٹ کھیلیں تو اس کے تقاضے مختلف ہوتے ہیں، اگر ہر گیند پر چوکا یا چھکا لگانے کی کوشش کی جائے تو وکٹ گنوانے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، یہی غیر متوازن اپروچ ٹیم کی ناکامی کا سبب بنتی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button