‘‘بھگوڑے‘‘عادل کی اپیل مسترد،بریگیڈیئر(ر)راشد سے معافی مانگنے،3لاکھ10ہزار پاؤنڈ ہرجانہ اداکرنےکا حکم
معافی28دن تک عادل راجہ کے ایکس، فیس بک،یوٹیوب اور ان کی ویب سائٹ کے پیج پر موجود رہے گی

لندن(جانو ڈاٹ پی کے)برطانیہ میں موجود سابق فوجی افسر اور یو ٹیوبر عادل راجہ کو جج نے بریگیڈیئر(ر)راشد نصیر سے عوامی سطح پر معافی مانگنے کا حکم دے دیا۔جج نے حکم دیا ہے کہ معافی28دن تک عادل راجہ کے ایکس، فیس بک،یوٹیوب اور ان کی ویب سائٹ کے پیج پر موجود رہے گی،عادل راجہ کو 22 دسمبر تک ہرجانہ اور عدالتی اخراجات کی مد میں 3 لاکھ 10 ہزار پاؤنڈ ادا کرناہوں گے۔
عادل راجہ کو 22 دسمبر تک ہرجانہ اور عدالتی اخراجات کی مد میں 3 لاکھ 10 ہزار پاؤنڈ ادا کرناہوں گے
عادل راجہ رواں برس اکتوبر میں اپنے خلاف ہونے والا ہتک عزت کا مقدمہ ہار گئے تھے۔ہائی کورٹ کے جج رچرڈ اسپئیر مین کے سی نے ہائی کورٹ کی سماعت کے دوران یہ فیصلہ سنایا، عادل راجہ نے فیصلے کے خلاف اپیل کی درخواست بھی کی تھی جسے جج نے مسترد کردیا۔بریگیڈیئر راشد نصیر نے عدالت سے کہا تھا کہ وہ اکتوبر میں سنائے گئے فیصلے سے متعلق آرڈر جاری کرے۔جج نے حکم دیا ہے کہ عادل راجہ کو 22دسمبر تک50ہزار پاؤنڈ ہرجانہ اور عدالتی اخراجات کی مد میں 2 لاکھ 60 ہزار پاؤنڈ ادا کرنا ہوں گے، اضافی عدالتی اخراجات کا تخمینہ بعد میں لگایا جائے گا اور وہ بھی عادل راجہ کو ادا کرنا ہوں گے،جج نے عادل راجہ کو آئندہ ہتک آمیز بیانات نہ دہرانے کا حکم امتناع بھی جاری کردیا۔
عادل راجہ کے وکیل نے اب فیصلے کے خلاف کورٹ آف اپیل میں جانے کا عندیہ دیا ہے، عادل راجہ نے بھی کہا ہے کہ اس فیصلے کے خلاف کورٹ آف اپیل جاؤں گا۔اکتوبر میں سنائے گئے فیصلے میں جج نے عادل راجہ کے بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کے خلاف الزامات کو بے بنیاد قرار دیا تھا،عدالتی فیصلہ سننے کے لیے بریگیڈ (ر) راشد نصیر عدالت میں موجود تھے جبکہ عادل راجہ کے وکلا پیش ہوئے۔



