پنجاب فلم سٹی اتھارٹی کا بورڈ تشکیل، نوٹیفکیشن جاری

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پنجاب حکومت نے پنجاب فلم سٹی اتھارٹی کے بورڈ کی تشکیل کردی، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کی سینئر وزیر بورڈ کی چیئرپرسن جبکہ وزیر اطلاعات و ثقافت کو شریک رکن مقرر کیا گیا ہے۔ چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ وائس چیئرپرسن ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے تحت ایم پی اے امینہ حسن، ایم پی اے سارہ احمد، مختلف محکموں کے سیکریٹریز سمیت فلم اور میڈیا سے وابستہ شخصیات کو بورڈ کا رکن مقرر کیا گیا ہے۔

ایم پی اے صاحبزادہ محمد گازین عباسی، رکن اسمبلی امینہ حسن،، ایم پی اے سارہ احمد، سیکریٹری خزانہ پنجاب ، سیکریٹری قانون و پارلیمانی امور پنجاب ، سیکریٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب ، سیکریٹری امپلیمنٹیشن اینڈ کوآرڈی نیشن ونگ، ایس اینڈ جی اے ڈی ، ندیم مانڈوی والا، ونیزہ احمد، اعتزاز اسلم چوہدری، عمارہ ایس گوندل، ڈاکٹر فواد بیگ  نئی تشکیل شدہ اتھارٹی کے رکن ہوں گے ۔

چیف ایگزیکٹو پنجاب فلم سٹی اتھارٹی  ممبر کے ساتھ سیکریٹری بھی ہوں گے ۔

بورڈ کی تشکیل پنجاب فلم سٹی اتھارٹی ایکٹ 2026 کے سیکشن 3 کے تحت تین سال کے لیے کی گئی ہے، جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

مزید خبریں

Back to top button