کشمیری عوام جعلی نمائندگی کو پہلے بھی مسترد کر چکے ہیں اور آئندہ بھی کریں گے، شرجیل میمن

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نےکہا ہے کہ فارم 47 کی پیداوار جماعت آج کشمیر میں سیاسی ہمدردیاں سمیٹنے نکلی ہے۔

 شرجیل میمن نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ  کشمیری عوام جعلی نمائندگی کو پہلے بھی مسترد کر چکے ہیں ، آئندہ بھی مسترد کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ  فارم 47 کی پیداوار جماعت آج کشمیر میں سیاسی ہمدردیاں سمیٹنے نکلی ہے، جو جماعت اپنے صوبے کے عوام کو حقِ رائے دہی سے محروم رکھے اسے کشمیری عوام کے حقوق پر سیاست کرنے کا کوئی اخلاقی جواز حاصل نہیں۔

شرجیل میمن نے دعویٰ کیا کہ پنجاب کے لاکھوں شہری بہتر علاج اور طبی سہولیات کے لیے کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں کا رخ کرتے ہیں، دوسروں پر تنقید کرنے کے بجائے اپنی کارکردگی کا جائزہ لینا چاہیے۔

مزید خبریں

Back to top button