بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے بعد دریائے چناب میں نچلے درجے کا سیلاب

کوٹ نینا(جانوڈاٹ پی کے)بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد دریائے چناب میں پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ ہوگیا، ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 68 ہزار 478 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

فلڈ فارکاسٹ کے مطابق ہیڈ خانکی پر ایک لاکھ 25 ہزار 110 کیوسک جبکہ ہیڈ قادرآباد پر ایک لاکھ 14 ہزار 70 کیوسک پانی کا بہاؤ ریکارڈ کیا گیا، جہاں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

دریائے راوی کے نالہ اوجھ پر 34 ہزار، کوٹ نینا پر 33 ہزار اور نالہ ڈیک پر 18 ہزار 483 کیوسک پانی کا بہاؤ ریکارڈ کیا گیا، جہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔

فلڈ فارکاسٹ کے مطابق بھارتی آبی جارحیت کے باعث دریائے چناب اور راوی کے متعدد مقامات پر پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔

نشیبی علاقوں کے مکینوں کو فوری انخلا جبکہ انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button