جان ابراہم نے ممبئی میں 84 کروڑ روپے کا لگژری بنگلہ خرید لیا

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)بالی ووڈ کے معروف اداکار جان ابراہم نے اپنے رئیل اسٹیٹ اثاثوں میں ایک بڑا اضافہ کرتے ہوئے ممبئی کے انتہائی مہنگے اور پوش علاقے باندرہ ویسٹ میں ایک شاندار بنگلہ خرید لیا ہے۔

رئیل اسٹیٹ کنسلٹنسی کمپنی لائسیز فوراس کی جانب سے حاصل کردہ پراپرٹی رجسٹریشن دستاویزات کے مطابق یہ جائیداد 14 جولائی 2026 کو رجسٹر کی گئی، جسے اداکار نے 84 کروڑ بھارتی روپے میں خریدا ہے۔

جان ابراہم کی نئی رہائش گاہ ممبئی کے علاقے سینٹ مارٹن روڈ، باندرہ ویسٹ میں واقع ہے، جو شہر کے سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے رہائشی علاقوں میں شمار ہوتا ہے۔ یہ علاقہ مہنگی رہائش گاہوں کے لیے مشہور ہے، جہاں فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی کئی معروف شخصیات بھی مقیم ہیں۔

رجسٹرڈ دستاویزات کے مطابق یہ فری ہولڈ پراپرٹی تقریباً 1017.60 مربع میٹر رقبے پر قائم ہے، جہاں پہلے سے موجود بنگلے کا تعمیر شدہ رقبہ تقریباً 193.12 مربع میٹر ہے۔ اس کے علاوہ اس پراپرٹی میں تقریباً 31.50 مربع میٹر رقبے پر ایک آؤٹ ہاؤس بھی شامل ہے۔

جان ابراہم کی جانب سے خریدی گئی یہ جائیداد باندرہ ویسٹ میں حالیہ برسوں کے دوران کسی بالی ووڈ شخصیت کی جانب سے کی جانے والی ایک اور بڑی رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاری قرار دی جا رہی ہے۔ باندرہ ویسٹ طویل عرصے سے لگژری گھروں اور مشہور شخصیات کی رہائش گاہوں کے باعث توجہ کا مرکز رہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button