نورین نیازی نے این سی سی آئی اے سے شکایت درج کروانے والے کا نام پوچھ لیا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی ہمشیرہ نوری نیازی نے وکلا کے ذریعے اپنا جواب این سی سی آئی اے کوجمع کرواتے ہوئے شکایت درج کروانے والے نام پوچھ لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق متنازع بیان پر پیشی ہونے کے باوجود بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نورین نیازی این سی سی آئی اے میں پیش نہ ہوئیں جس پر انہیں 27 جولائی کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے دوبارہ طلب کرلیا۔

نورین نیازی نے وکلا کے ذریعے اپنا جواب تفتیشی افسرکو جمع کروایا جس میں قانونی اعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔ 

جواب میں لکھا گیا ہے کہ نورین نیازی کاایڈریس لاہورکا ہے جبکہ اسلام آباد کے تفتیشی افسرکادائرہ اختیارہی نہیں بنتا۔ نورین نیازی نے وکلا کے ذریعے سوال پوچھا کہ ہمارے خلاف شکایت درج کروانے والے کا نام بھی بتایا جائے۔

مزید خبریں

Back to top button