شبانہ اعظمی بھی کاکروچ پارٹی کے احتجاج میں شریک ہوگئیں

نئی دہلی(جانوڈاٹ  پی کے)بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی ٹرک پر سوار ہو کر سی جے پی (کاکروچ جنتا پارٹی) کے احتجاج میں شریک ہوئیں اور رکاوٹیں عبور کیں۔ اس موقع پر75سالہ شبانہ اعظمی کا کہنا تھا کہ یہاں لوگوں کو دیکھ کر حوصلہ ملتا ہے۔واضح رہے کہ شبانہ اعظمی پیر کے روز دہلی میں ہونے والے کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاجی مارچ میں شریک ہوئیں۔ مظاہرین نے یونین منسٹر برائے تعلیم دھرمیندرا پردھان کے استعفے اور تعلیمی اصلاحات کا مطالبہ کیا۔بعدازاں شبانہ اعظمی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر احتجاج کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کیں۔ان تصاویر میں وہ مظاہرین کے ساتھ ایک ٹرک میں سفر کرتی اور احتجاج کے دوران لگائی گئی رکاوٹیں عبور کرتی نظر آئیں۔شبانہ اعظمی نے احتجاجی مارچ کے دوران ٹرک میں سفر کرتے ہوئے اپنی ایک تصویر شیئر کی، جس میں اداکار پرکاش راج بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔ تصویر کے کیپشن میں شبانہ اعظمی نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ حکومت نے آخرکار سی جے پی رہنماؤں سے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔انکا کہنا تھا کہ جنتر منتر پر تعلیمی اصلاحات کے لیے یہ ایک پُرامن احتجاج ہے۔ ایک اور ویڈیو میں شبانہ اعظمی کو مظاہرین کی مدد سے ایک بیریکیڈ عبور کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button