نئے ہیئر اسٹائل پر شائستہ لودھی سوشل میڈیا پر چھا گئیں، مداحوں کے دلچسپ تبصرے وائرل

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) پاکستان کی معروف میزبان، اداکارہ اور کاروباری شخصیت شائستہ لودھی نے اپنا نیا ہیئر اسٹائل متعارف کروا دیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی نئی شخصیت اور انداز گفتگو کا موضوع بن گیا۔

شائستہ لودھی نے موسمِ گرما کے مقبول باب کٹ (Bob Cut) ہیئر اسٹائل کو اپناتے ہوئے اپنے لمبے بال مختصر کروا لیے اور نئی لک کی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔

ان کی اس نئی ہیئر ٹرانسفارمیشن کو جہاں متعدد مداحوں نے سراہا، وہیں سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے دلچسپ انداز میں ان کا موازنہ ان کے بھائی اور معروف ٹی وی میزبان ساحر لودھی سے کرنا شروع کر دیا۔

ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا، "یہ شائستہ لودھی ہیں یا ساحر لودھی؟” جبکہ ایک اور صارف نے مزاحیہ انداز میں کہا، "لگتا ہے شائستہ اپنے بھائی میں تبدیل ہو گئی ہیں۔”

ایک اور تبصرے میں کہا گیا کہ "بال کٹوانے کے بعد شائستہ لودھی بالکل اپنے بھائی جیسی لگ رہی ہیں۔”

اگرچہ سوشل میڈیا پر مزاحیہ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے، تاہم بہت سے مداحوں نے شائستہ لودھی کے نئے انداز کو جدید، خوبصورت اور اعتماد سے بھرپور قرار دیتے ہوئے ان کی تعریف بھی کی۔

مزید خبریں

Back to top button