امریکی جارحیت ختم ہونے تک آبنائے ہرمز بند رہے گی، پاسدارانِ انقلاب کا اعلان

تہران(ویب ڈیسک) ایران کے پاسدارانِ انقلاب (IRGC) نے اعلان کیا ہے کہ امریکی جارحیت کے خاتمے تک آبنائے ہرمز بند رہے گی، جبکہ خطے میں تیل اور گیس کی دیگر برآمدی گزرگاہوں کو بھی نشانہ بنانے کی وارننگ دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے اپنے بیان میں کہا کہ دشمن کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ جب اس کے بحری قذاقوں نے عالمی منڈیوں کے لیے تیل اور گیس کی ترسیل کے ایک راستے کو بند کر دیا ہے تو اسے دیگر برآمدی راستوں کی بندش کی بھی توقع رکھنی چاہیے۔

بیان میں اگرچہ یہ واضح نہیں کیا گیا کہ کن دیگر گزرگاہوں کو ممکنہ طور پر نشانہ بنایا جا سکتا ہے، تاہم سخت الفاظ میں خبردار کیا گیا کہ خطے کی توانائی کی ترسیل محفوظ نہیں رہے گی اگر ایران کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں۔

پاسدارانِ انقلاب نے مزید کہا کہ خطے میں تیل اور گیس کی برآمدات کا راستہ یا تو سب کے لیے کھلا ہوگا یا پھر کسی کے لیے بھی نہیں۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی مسلسل بڑھ رہی ہے اور عالمی توانائی منڈیوں پر اس کے ممکنہ اثرات پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button