سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج پھر بڑھ گئی

کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتیں آج پھر بڑھ گئیں۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 16ڈالر کا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد نئی عالمی قیمت 2656ڈالر کی سطح پر آ گئی۔دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں بھی ہفتے کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1600 روپے کے اضافے سے 275500 روپے کی سطح پر آگئی اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1372روپے کے اضافے سے 236197روپے کی سطح پر آگئی۔

مزید خبریں

Back to top button