کوہستان کرپشن سکینڈل کا ایک اورملزم گرفتار

پشاور(جانوڈاٹ پی کے)قومی احتساب بیورو(نیب) نے کوہستان مالیاتی اسکینڈل کے حوالے سے ایک اور ملزم کو گرفتار کرلیا اور عدالت میں بھی پیش کیا۔نیب ذرائع نے بتایا کہ کوہستان مالیاتی اسکینڈل کی تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار ملزم نعمان کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا جہاں احتساب عدالت نے ملزم کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔نیب ذرائع نے بتایا کہ ملزم نعمان کوہستان مالیاتی سکینڈل کے مرکزی ملزم قیصر اقبال کا فرنٹ مین ہے اور ملزم کے اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی ہے۔نیب ذرائع نے مزید بتایا کہ ملزم کے نام پر اسلام اباد، نتھیا گلی، ایبٹ آباد اور کاغان میں کمرشل پراپرٹیز خریدی گئیں۔مزید بتایا گیا کہ احتساب عدالت سے ملزم کا ریمانڈ حاصل کیا گیا ہے اور ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button