بجلی بلوں میں کیپیسٹی چارجز کی وصولی کیخلاف درخواست ، دو رکنی بنچ کی سماعت سے معذرت

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) ہائی کورٹ میں بجلی کے بلوں میں کیپیسٹی چارجز کی وصولی کے خلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت نہ ہو سکی۔

عدالتی کارروائی اس وقت متاثر ہوئی جب دو رکنی بینچ کے رکن جسٹس خالد اسحاق نے ذاتی وجوہات کی بنا پر کیس سننے سے معذرت کر لی۔ اس کے بعد بینچ نے مقدمہ کسی دوسرے بینچ کے روبرو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی سفارش کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی۔

درخواست میں نیپرا، پی پی آئی بی، سی پی پی اے اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔ اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بجلی کے بلوں میں کیپیسٹی چارجز کی وصولی آئین سے متصادم ہے، لہٰذا اسے کالعدم قرار دیا جائے۔

یہ انٹرا کورٹ اپیل خاتون اشباء کامران کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں عوامی سطح پر بجلی کے بڑھتے ہوئے بلوں اور اضافی چارجز پر قانونی اعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button