لیٹ ریٹرن فائلنگ پر سرچارج میں اضافے کی تجویز منظور

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی خزانہ نے لیٹ ریٹرن فائلنگ پر سرچارج میں اضافے کی تجویز منظور کر لی، زائد ٹیکس کریڈٹ کا دعویٰ کرنے والے شخص پر جرمانے کی تجویز کو بھی منظور کرلیا ہے۔

ایف بی آرحکام کے مطابق کمپنی کے لیے ریٹرن تاخیر پر اے ٹی ایل میں شمولیت کا سرچارج پہلے  25 ہزار روپے تھا، جسے 1 لاکھ روپے مقرر کرنے کی تجویز ہے۔

ایسوسی ایشن آف پرسنز کیلئے سرچارج 10 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار روپے کیا گیا ہے، جبکہ انفرادی ٹیکس دہندہ کیلئے سرچارج 1 ہزار سے بڑھا کر 25 ہزار روپے کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button