یواے ای کا ایران جنگ سے متاثرہ مسافروں کیلئے 30 روزہ ویزا رعایت کا اعلان

ابوظبی(جانوڈاٹ پی کے)متحدہ عرب امارات میں ویزا مسائل کا شکار افراد کے لیے نئی سہولت کا اعلان کردیا گیا۔

حکام نے  اماراتی ویزا کی مدت ختم ہونے کے باوجود عرب امارات میں قیام کے جرمانے معاف کرنے اور ایران جنگ سے متاثرہ مسافروں کے لیے 30 روزہ ویزا رعایت کا اعلان کیا ہے۔

اماراتی حکام کے مطابق متاثرہ افراد 9 جولائی تک بغیر جرمانے ویزا اسٹیٹس درست کراواسکتے ہیں، ویزا کے لیے خصوصی رعایت انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دی گئی ہے۔

یہ سہولت جنگی حالات کے باعث امارات میں پھنسے افراد کے لیے ہے، سیاحتی و وزٹ ویزا رکھنے والے افراد بھی اس سے مستفید ہوں گے۔

حکام کے مطابق استثنا کا اطلاق 10 جون سے 9 جولائی تک ہوگا۔

مزید خبریں

Back to top button