ایران نے اسرائیل کو جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر انتباہ جاری کردیا

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایران نے خبردار کیا کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی تو تباہ کن جواب دینے میں زرا بھی نہیں ہچکچائیں گے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بات ایرانی پارلیمان کے اسپیکر اور چیف مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں کہی۔انھوں نے مزید کہا کہ میں رہبرِ اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای کی ہدایات کا پابند ہوں اور مجھے یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ معاہدے کی تمام شقوں پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ ایرانی پارلیمان کے اسپیکر کے بقول صدر مسعود پزیشکیان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اگر امریکا غیر معمولی یا اضافی شرائط عائد کرنے کی کوشش کرے گا تو انھیں قبول نہیں کیا جائے گا۔محمد باقر قالیباف نے مزید کہا کہ اگر دوسرا فریق معاہدے سے انحراف کرتا ہے یا غیر ضروری مطالبات کرتا ہے تو ایران بھرپور اور تباہ کن ردعمل دینے میں کوئی تامل نہیں کرے گا۔

مزید خبریں

Back to top button