اوکاڑہ: مدارس سپورٹس فیسٹیول میں نمایاں کارکردگی پر تقریب کا انعقاد

اوکاڑہ (رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )مدارس سپورٹس فیسٹیول میں نمایاں کارکردگی کے حامل مدارس کے علمائے کرام کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد، تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد سلیم چشتی نے علمائے کرام اور مدارس کے نمائندوں  میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے مدارس کے علمائے کرام اور منتظمین میں تعریفی شیلڈز تقسیم کیں، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد سلیم چشتی نے کہا کہ مدارس کے طلبہ ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور انہیں تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے یکساں مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے فیسٹیول کے کامیاب انعقاد پر انتظامیہ اور حصہ لینے والے تمام مدارس کے منتظمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے ایسے مثبت ایونٹس کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ علمائے کرام نے ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ مدارس سپورٹس فیسٹیول جیسے انعقادات سے طلبہِ مدارس میں چھپی ہوئی کھیلوں کی صلاحیتیں سامنے آئی ہیں اور اس سے ان کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button