بلاول بھٹو زرداری کا شینگل خان ترین کے قتل کی شدید مذمت، قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ

گلگت(جانوڈاٹ پی کے) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں پارٹی کے جنرل سیکریٹری شینگل خان ترین کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ شہید شینگل خان ترین کی پارٹی، جمہوریت اور عوامی خدمت کے لیے جدوجہد ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھے جن کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے شینگل خان ترین شہید کے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

بلاول بھٹو زرداری نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ شینگل خان ترین کے قاتلوں کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

مزید خبریں

Back to top button