پاک چین معاشی تعاون نئی بلندیوں کی جانب گامزن، سی پیک خطے کی ترقی کا اہم ذریعہ ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں پاک چین معاشی تعاون تیزی سے نئی بلندیوں کی جانب بڑھ رہا ہے۔

لاہور میں Lahore میں تعینات چین کے قونصل جنرل Sun Yan نے اسپیکر پنجاب اسمبلی سے اسمبلی چیمبر میں ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون اور سی پیک منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر ملک محمد احمد خاں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا حالیہ دورۂ چین پاک چین تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوا، اور اس دوران ہونے والے فیصلوں پر فوری اور مؤثر عملدرآمد ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ چائنہ اور پاکستان کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری مشترکہ مستقبل کی ضمانت ہے، جبکہ سی پیک پاکستان کی اقتصادی ترقی کے نئے دور کا آغاز ثابت ہوگا۔

سپیکر پنجاب اسمبلی کے مطابق خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری سے روزگار کے مواقع اور صنعتی ترقی کو فروغ ملے گا، اور پارلیمانی سفارت کاری دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

چینی قونصل جنرل سن یان نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے پرعزم ہے، جبکہ تعلیمی اور ثقافتی روابط کے فروغ سے دونوں ممالک کے عوام مزید قریب آئیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button