اسرائیلی فوج نےدریائے لیطانی عبور کرلیا،نیتن یاہو

بیروت(جانوڈاٹ پی کے)اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں پیش قدمی کرتے ہوئے دریائے لیطانی کو عبور کرلیا ہے۔دریائے لیطانی اسرائیل اور لبنان کی سرحد سے تقریباً 30 کلومیٹر شمال میں واقع ہے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق جمعے کے روز لبنانی سرحد کے قریب اسرائیلی فوجیوں سے ملاقات کے دوران جاری ویڈیو بیان میں نیتن یاہو نے کہا کہ ’ہماری افواج دریائے لیتانی عبور کر چکی ہیں، وہ اہم اور بلند مقامات تک پہنچ چکی ہیں۔ ہم بیروت، بقاع اور دیگر محاذوں پر کارروائیاں کر رہے ہیں اور حزب اللہ کو براہ راست نشانہ بنا رہے ہیں۔



