امریکی سی آئی اے افسر کے گھر سےسونے کی303اینٹیں برآمد کرلی گئیں

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے سینئر افسر کی سنگین کرپشن کا معاملہ امریکی انٹیلی جنس اداروں کے لیے ایک بڑے سکینڈل کی صورت اختیار کر گیا ہے۔سی آئی اے افسر ڈیوڈ رش پر کروڑوں ڈالر مالیت کی سونے کی اینٹیں چوری کرنے،جعلی دستاویزات جمع کرانے اور سرکاری فنڈز کے غلط استعمال کے سنگین الزامات عائد کر دیے گئے۔چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ انھوں نے ادارے سے 303 سونے کی اینٹیں غائب کرکے اپنے گھر میں چھپا کر رکھی تھیں۔ایف بی آئی نے18مئی کو ریاست ورجینیا میں ملزم کے گھر پر چھاپہ مارا تھا جہاں سے303سونے کی اینٹوں کے علاوہ درجنوں قیمتی لگژری گھڑیاں بھی برآمد ہوئیں۔ان گھڑیوں میں مہنگی رولکس گھڑیاں بھی شامل تھیں۔
ایف بی آئی حکام کا کہنا ہے کہ سی آئی اے افسر کے گھر سے برآمد شدہ اشیا کی مجموعی مالیت کروڑوں ڈالرز تک پہنچ سکتی ہے۔امریکی اخباروں کے مطابق ڈیوڈ رش پر جعلی ٹائم شیٹس جمع کرا کے اضافی سرکاری رقم حاصل کرنے کے الزامات بھی ہیں۔مزید تحقیقات میں یہ انکشاف بھی ہوا کہ ملزم نے اپنی تعلیمی اسناد اور امریکی نیوی ریزرو سے متعلق معلومات بھی غلط فراہم کی تھیں۔



