ایرانی مذاکرات کار نے امریکی گارنٹیاں ماننے سے انکار کردیا

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایرانی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ باقر قالیباف نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ہمیں وعدوں اور گارنٹیوں پر کوئی اعتبار نہیں ہے، ہمارے لیے صرف عملی اقدامات ہی اصل معیار ہیں۔باقر قالیباف کاکہناتھا کہ جب تک دوسرا فریق عملی قدم نہیں اٹھاتا، ہم کوئی اقدام نہیں کریں گے، کسی بھی معاہدے کا اصل فاتح وہ ہوتا ہے جو اگلے دن سے جنگ کیلئے بہتر تیاری کرے۔ایرانی میڈیا کا کہناہے کہ امریکا ایران مفاہمتی یادداشت میں کچھ تبدیلیاں ہوئی ہیں، مفاہمتی یادداشت کا مسودہ ابھی فائنل نہیں ہوا۔برطانوی اخبار کے مطابق صدر ٹرمپ نے ایران معاہدے کا مسودہ اسرائیل اور دیگر اتحادیوں سے شیئر کردیا،مسودے کی تفصیلات وہی ہیں جو کئی دنوں سے میڈیا پر زیر گردش ہیں، مسودے کے مطابق آبنائے ہرمز کھلے گی اور امریکی ناکہ بندی ختم ہوگی، ایران کے منجمد اثاثوں میں سے 12 ارب ڈالر ریلیز کیے جائیں گے، ایران کے ایٹمی پروگرام سے متعلق فیصلہ 60 دن کے اندر کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button