ایران نے امریکا کولبنان حملوں میں اسرائیل کا’’شریکِ جرم‘‘قراردیدیا

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایران نے لبنان پر جاری اسرائیلی حملوں پر شدید ردعمل دیتے ہوئے امریکا کو بھی ان کارروائیوں کا ’شریکِ جرم‘ قرار دے دیا۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اسرائیل کی جانب سے جنوبی بیروت اور لبنان کے دیگر علاقوں پر حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملے خطے میں انسانی بحران کو مزید سنگین بنا رہے ہیں۔

ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی کے مطابق ترجمان اسماعیل بقائی نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل لبنان میں ’بربریت‘ کا مظاہرہ کر رہا ہے جبکہ امریکا ان تمام کارروائیوں میں مکمل طور پر اسرائیل کا ساتھ دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا نہ صرف لبنان بلکہ فلسطین اور پورے مشرق وسطیٰ میں اسرائیلی اقدامات کا حمایتی اور شریکِ جرم ہے۔ایرانی ترجمان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ لبنان میں جاری حملے رکوانے کیلئے فوری اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حملوں کے باعث خطے کا امن شدید خطرے میں پڑ چکا ہے اور صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button