بنگلہ دیش کا اہم فیصلہ: پاسپورٹس پر دوبارہ ’’سوائے اسرائیل‘‘ کی عبارت شامل کرنے کا اعلان

ڈھاکہ(ویب ڈیسک) بنگلہ دیشی حکومت نے جنرل پاسپورٹس میں دوبارہ یہ عبارت شامل کرنے کا اعلان کیا ہے کہ “یہ پاسپورٹ تمام ممالک کے لیے کارآمد ہے، سوائے اسرائیل کے”۔

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ فلسطین کے مسئلے پر ملک کی روایتی خارجہ پالیسی اور عوامی جذبات کے مطابق کیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ صلاح الدین احمد نے کہا کہ سفارتی پاسپورٹس میں اس ہدایت پر پہلے ہی عمل درآمد کیا جا چکا ہے۔

رپورٹس کے مطابق 2021 میں ای پاسپورٹ کے اجرا کے دوران یہ شق ہٹا دی گئی تھی، تاہم اب اسے دوبارہ شامل کیا جا رہا ہے۔ ماضی میں بھی بنگلہ دیشی پاسپورٹس پر یہی عبارت درج رہی ہے کیونکہ ملک کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔

حکام کے مطابق پاسپورٹس کے ڈیزائن اور واٹر مارکس میں بھی تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button