شوہر نے بیوی کو اینٹی مارمارکرموت کی نیندسلادیا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)سندرمیں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم شہباز نے اپنی31سالہ بیوی طاہرہ کو اینٹوں کے وار کرکے قتل کیا، مقتولہ طاہرہ تین بچوں کی ماں تھی، قتل کا واقعہ سندر کے علاقہ مراکہ گاؤں میں پیش آیا، ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جس سے تفتیش جاری ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق 15 کال پر خاتون پر تشدد کی اطلاع ملتے ہی سندر پولیس فوری موقع پر پہنچی، پولیس کے پہنچنے پر خاتون شدید زخمی حالت میں خون میں لت پت پائی گئی، پولیس نے فرار کی کوشش کرنے والے ملزم شہباز کو گرفتار کرلیا جب کہ خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی۔



