فیلڈ مارشل کا ایرانی سپریم لیڈر سے خفیہ رابطہ،جنگ کا بگل بجنےکاخدشہ،پاکستان کے پاس آخری24گھنٹے!

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ:جانو ڈاٹ پی کے)مشرقِ وسطیٰ میں جنگ اور امن کے فیصلے کے لیے تہران کا میدان جنگ انتہائی نازک مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور اگلے چوبیس گھنٹے انتہائی ہولناک ثابت ہو سکتے ہیں۔ پاکستان کے فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی اس وقت تہران میں موجود ہیں جہاں وہ رات بھر ایرانی عسکری و سیاسی قیادت کے ساتھ اعصاب شکن مذاکرات میں مصروف رہے۔ انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا ایران کے روپوش سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کے ساتھ ایک خفیہ مواصلاتی چینل کے ذریعے انتہائی اہم رابطہ قائم ہو چکا ہے، جس میں پاکستان کی طرف سے ایران کے انتہائی افزودہ شدہ یورینیم کے حوالے سے دو بڑے فارمولے میز پر رکھے گئے ہیں۔ اس نازک ترین موقع پر ایران نے اچانک پینترا بدلتے ہوئے امریکی فارمولے کو مسترد کر دیا ہے اور چین کی جانب سے پیش کردہ پانچ نکاتی فارمولے کو سامنے لا کر "چین کارڈ” کھیل دیا ہے تاکہ بیجنگ کو اس پورے معاملے میں ضامن بنایا جا سکے، جبکہ دوسری طرف وزیر اعظم شہباز شریف بھی بیجنگ پہنچ چکے ہیں۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی خاندانی مصروفیات ترک کر کے واشنگٹن میں ہنگامی ڈیرے ڈال لیے ہیں اور امریکی میڈیا کے مطابق اگر آج رات تک کوئی عبوری معاہدہ طے نہ پایا تو امریکہ اور اسرائیل ایران پر فوری اور ہولناک فضائی حملے شروع کر دیں گے۔ خطے میں جی پی ایس جیمنگ اور ایرانی فضائی حدود کا مکمل خالی ہونا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ اگر سفارت کاری ناکام ہوئی تو جنگ ناگزیر ہو جائے گی۔ اس ہائی وولٹیج جیوپولیٹیکل صورتحال کی مکمل اندرونی کہانی اور سنسنی خیز تفصیلات جاننے کے لیے اینکر پرسن معظم فخر کا یہ تفصیلی وی لاگ مکمل دیکھیں۔




