سندھ حکومت نے عیدالاضحیٰ کی4روزہ تعطیلات کا اعلان کردیا

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)سندھ حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں سرکاری طور پر عید کی 4 تعطیلات ہوں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالاضحیٰ کے موقع پر 26 مئی سے 29 مئی تک تعطیلات ہوں گی۔



