شادی سے پہلے کیریئر؛کنگنارناوت نے خواتین کواہم مشورہ دیدیا

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ اور سیاستدان کنگنا رناوت نے خواتین کو شادی سے پہلے کیریئر بنانے کا مشورہ دے دیا۔

کنگنارناوت نے جہیز اور گھریلو ہراسانی کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خواتین کو شادی سے پہلے مالی خودمختاری اور کیریئر پر توجہ دینے کا مشورہ دیا ہے۔

کنگنا رناوت نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ بھارتی معاشرے میں شادی کے بعد اکثر بیٹیوں کو تنہا چھوڑ دیا جاتا ہے، اسی لیے خواتین کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی زندگی میں سب سے پہلے خود کو مضبوط اور خود مختار بنائیں۔

معروف اداکارہ نے کہا کہ آپ کا کیریئر آپ کی زندگی میں ہر دوسرے رشتے سے زیادہ اہم ہے، شادی کے بارے میں اسی وقت سوچیں جب آپ مالی طور پر خود مختار ہو جائیں۔

 کنگنا رناوت نے لکھا کہ اپنی زندگی اپنے طریقے سے بنانا زیادہ ضروری ہے، نہ کہ صرف اس بات پر توجہ دینا کہ آپ کس سے شادی کرتی ہیں،خواتین دوسروں کی باتوں میں آنے کے بجائے اپنی مرضی اور خوابوں کے مطابق زندگی گزاریں۔

واضح رہے کہ کنگنا رناوت حال ہی میں فلم’’ ایمرجنسی‘‘ میں نظر آئی تھیں، جبکہ ان کی نئی فلم 12 جون کو ریلیز کی جائے گی۔

مزید خبریں

Back to top button