حکومت، ایگزیکٹو،عدلیہ سمیت سب آئینی دائرے میں رہ کر کام کرنے کے پابند ہیں،اعظم نذیر تارڑ

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ آئین ریاست کو چلانے کےلیے ایک ضابطہ کار ہے۔لاہور میں سیمینار سے خطاب میں اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ حکومت، ایگزیکٹو، عدلیہ سب پابند ہیں کہ آئین کے دائرے میں رہ کر کام کریں۔انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق سے متعلق اقدامات کی تکمیل کریں گے۔ بجٹ سے پہلے مناریٹیز کمیشن کام شروع کر دے گا۔

مزید خبریں

Back to top button