سانحہ 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس میں عدم شواہد پر سابق اراکین اسمبلی سمیت 4 رہنما بری

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)جوڈیشل مجسٹریٹ نے سانحہ 9 مئی اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں عدم شواہد پر سابق رکن قومی اسمبلی فہیم خان، سابق رکن صوبائی راجہ اظہر سمیت 4 رہنماؤں کو بری کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے سانحہ 9 مئی اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں عدم شواہد پر سابق رکن قومی اسمبلی فہیم خان، سابق رکن صوبائی راجہ اظہر سمیت 4 رہنماؤں کی درخواست پر فیصلہ سنادیا۔
پراسکیوشن پی ٹی آئی رہنماؤں پر جرم ثابت کرنے میں ناکام رہی۔ عدالت نے سابق ایم این اے فہیم خان، ایم پی اے راجہ اظہر سمیت 4 رہنماؤں کو عدم شواہد پر بری کردیا۔
عدالت نے ملزمان شاہنواز جدون اور شہزاد کو بھی بری کر دیا۔ ملزمان کی جانب سے وکلاء اقرار اسلام اور صائمہ اقرار پیش ہوئے۔
پولیس کے مطابق ملزمان پر بانی تحریک انصاف کی گرفتاری پر جلاؤ گھیراؤ اور بکتر بند گاڑی کو نقصان پہنچانے کا بھی الزام تھا۔



