صومالیہ کے قریب بحری قزاقوں کا آئل ٹینکر پر حملہ، 11 پاکستانی کریو بھی یرغمالیوں میں شامل

صومالیہ(جانوڈاٹ پی کے)صومالیہ کے قریب بحری قزاقوں نے حملہ کر کے آئل ٹینکر پر قبضہ کرلیا۔

شپنگ ذرائع کے مطابق اونر 25 نامی جہاز پر بحری قزاقوں نے 21 اپریل کو حملہ کیا اور اسے قبضے میں لے لیا، جہاز پر 11 پاکستانی کریو بھی موجود ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے وزارت بحری امور کے ڈائریکٹوریٹ آف پورٹ کا پاکستانی کریو سے رابطہ نہیں ہوسکا جبکہ جہاز پر بھیجنے والی ایجنسی بھی خاموش ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کریوکے خاندان نے بتایا کہ انڈونیشیں کیپٹن کی رہائی کے لیے انڈونیشیا قذاقوں سے بات چیت کر رہا ہے، حکومت سے مطالبہ ہے کہ پاکستانی عملے کی بحفاظت واپسی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

مزید خبریں

Back to top button