سپیکرایاز صادق سے روس، چین،آذربائیجان،نیپال،مالدیپ اورازبک پارلیمانی وفود کی ملاقاتیں

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے روس، چین، آذربائیجان، نیپال، مالدیپ اور ازبکستان کے پارلیمانی وفود کی ملاقاتیں۔یہ ملاقاتیں استنبول، ترکیہ میں منعقدہ بین الپارلیمانی یونین کی 152ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران ہوئیں۔روسی اسٹیٹ ڈوما کی چیئرپرسن محترمہ ویلنٹینا میٹویینکو اور چین کے پارلیمانی وفد نے حالیہ علاقائی کشیدگی کے دوران پاکستان کے مخلصانہ کردار کو سراہا۔دونوں وفود نے امریکہ۔ایران مذاکرات کے لیے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔چینی پارلیمانی وفد کے سربراہ مسٹر ژوئے جن نے چین پاکستان دوستی کو دنیا کیلئے مثال قرار دیا۔اسپیکر سردار ایاز صادق نے گزشتہ آٹھ دہائیوں کے دوران چین کی جانب سے مسلسل تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے روس، چین، آذربائیجان، نیپال، مالدیپ اور ازبکستان کے پارلیمانی وفود کی ملاقاتیں
یہ ملاقاتیں استنبول، ترکیہ میں منعقدہ بین الپارلیمانی یونین کی 152ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران ہوئیں۔
روسی اسٹیٹ ڈوما کی چیئرپرسن محترمہ ویلنٹینا میٹویینکو… pic.twitter.com/e68c5VxdLj
— PTV News (@PTVNewsOfficial) April 18, 2026
اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان اور چین "آئرن برادرز” ہیں، پاکستان کو چین کے ساتھ اپنی بے مثال دوستی پر فخر ہے، مالدیپ کے اسپیکر عبدالرحیم نے بھی اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی۔ اسپیکر مالدیپ عبدالرحیم نے خلیجی جنگ کے باعث مالدیپ کی معیشت کو ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا۔اسپیکر سردار ایاز صادق نے اپنے مالدیپی ہم منصب کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
آذربائیجان کی سپیکر صاحبہ غفارووا نے بھی اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کی۔اسپیکر سردار ایاز صادق نے اہم عالمی و علاقائی مسائل پر دونوں ممالک کے مابین تعاون کو سراہا۔اسپیکر آذربائیجان صاحبه غفارووا نے آئی پی یو اسمبلی کی صدارت کے لیے بطور امیدوار اپنی نامزدگی سے آگاہ کیا۔اسپیکر سردار ایاز صادق نے مشاورت کے ذریعے مسلم ممالک کی جانب سے ایک مشترکہ امیدوار نامزد کرنے کی تجویز دی۔
ازبکستان کی چیئرپرسن تنزیلہ نربائیوا نے بھی اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کی۔چیئرپرسن ازبکستان تنزیلہ نربائیوا نے کہا کہ دونوں ممالک ثقافت، زبان اور تاریخ کے مضبوط رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔انہوں نے سمرقند اور بخارا میں اسلامی مرکز کے قیام کی تقریب میں شرکت کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کو دعوت دی۔



