ایران اور خلیجی ممالک میں برف پگھلنے لگی،یو اے ای اور ایران کا پہلا باضابطہ رابطہ،کشیدگی ختم کرنے پر غور
نائب صدریو اےای شیخ منصور بن زاید النہیان کاایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ منصور بن زاید النہیان نے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے جسے ایران جنگ کے تناظر میں بڑی پیشرفت قرار دیا جارہا ہے۔متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔رپورٹس کے مطابق28فروری سے شروع ہونے والی جنگ کے بعد یہ ایران اور متحدہ عرب امارات کے درمیان یہ پہلا اعلیٰ سطح کا رابطہ ہے۔
یاد رہے کہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کے جواب میں ایران نے خلیج میں امریکی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جن میں متحدہ عرب امارات سب سے زیادہ متاثر ہوا۔



