برطانوی پارلیمنٹ میں پاکستان کے امن کردار کا اعتراف

لندن(جانوڈاٹ پی کے)برطانوی پارلیمنٹ میں پاکستان کے امریکا۔ایران تنازع کے خاتمے کے لیے کردار کو نمایاں انداز میں سراہا گیا۔برطانوی رکنِ پارلیمنٹ ایم پی محمد افضل نے ایوان میں کہا کہ پاکستان امن کو ترجیح دیتے ہوئے امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی ختم کرانے کی کوششوں میں قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے۔
UK parliament today👇
“Pakistan is playing a leading role in efforts to end the United States–Iran conflict by prioritising peace.
Today, I asked the Prime Minister how the United Kingdom is supporting the Pakistani government in its effort to secure a lasting and sustainable… pic.twitter.com/aRtjRdhg9c
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) April 13, 2026
رکنِ پارلیمنٹ نے وزیراعظم برطانیہ سے سوال کیا کہ برطانوی حکومت،پاکستانی حکومت کی ان کوششوں میں کس طرح معاونت کر رہی ہے تاکہ مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا اور پائیدار امن کو یقینی بنایا جا سکے۔یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے درمیان اعلیٰ سطحی مذاکرات جاری ہیں، جن میں پاکستان ایک اہم ثالثی کردار ادا کر رہا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف پہلے ہی پاکستان کے اس کردار کو خطے اور دنیا کے امن کے لیے اہم قرار دے چکے ہیں۔سفارتی حلقوں کے مطابق برطانیہ سمیت کئی مغربی ممالک پاکستان کی ان امن کوششوں کو مثبت پیش رفت قرار دے رہے ہیں، جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ سفارت کاری کامیاب رہی تو مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم ہونے کے ساتھ عالمی توانائی منڈیوں کو بھی استحکام مل سکتا ہے۔



