آپ کو سلام!وفاقی کابینہ میں وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی کابینہ نے ایران امریکا مذاکرات کے لیے کوششوں پر وزیراعظم، وزیر خارجہ اور فیلڈ مارشل کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں شرکا کو مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے کوششوں، ایران امریکا مذاکرات پر کابینہ کو اعتماد میں لیا گیا۔

وزیراعظم نے کابینہ کو دورہ سعودی عرب اور دوست ممالک سے رابطوں سے متعلق بھی آگاہ کیا اور بتایا گیا کہ وزیراعظم سعودی عرب کے دورے پر جارہے ہیں۔اس اہم دورے کے دوران ایران امریکا مذاکرات اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کا یہ دورہ آئندہ 48 گھنٹوں میں متوقع ہے، جس میں سعودی اعلیٰ قیادت سے ملاقات میں عالمی امور سمیت خطے کے موجودہ حالات پر بات چیت کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان کی سفارتی کوششوں پر بریفنگ دی گئی، شرکا نے وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

مزید خبریں

Back to top button