اب نادرا’’ب‘‘فارم گھر بیٹھے بنائیں!نادرا نے نیا ضابطے جاری کردیئے
تین سال تک عمر کے بچےکیلئے تصویر کی ضرورت نہیں ہوگی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)والدین گھربیٹھے ب فارم بنوا سکیں گے، نادرا نے نئے ضابطے بنا دیئے۔والدین گھر بیٹھے پاک آئی ڈی ایپلیکیشن کے ذریعے بھی ب فارم بنواسکیں گے،نادرا نے ب فارم کیلئے نئے ضابطے بنا دیئے۔نادرا ضوابط کےمطابق پیدائش سے تین سال کی عمر کےبچےکیلئےتصویرکی ضرورت نہیں ہوگی تاہم عمر جیسے ہی تین سال سے بڑھتی ہےتو ب فارم بنانے کیلئے تصویرکو لازمی قراردیدیا گیا ہے۔دس سال سےاٹھارہ سال کی عمرتک پہنچنے سےقبل ب فارم کیلئے تصویر،فنگر پرنٹس اور آئرس یعنی نادرا کےآئی بائیومیٹرک تصدیقی نظام سے تصدیق کرانا لازم ہے۔والدین کےمطابق تعلیمی ادارےامتحانات کیلئے ب فارم طلب کرتےہیں،والدین نادرا سنٹروزٹ کرنے کیساتھ ساتھ موبائل ایپ پاک آئی ڈی کےذریعےگھربیٹھے بھی ب فارم بنواسکتے ہیں۔



