فیسوں میں بے جااضافہ،داخلوں میں کمی،پی ایم ڈی سی نے میرٹ میں نرمی کردی

میرٹ55فیصد سےکم کرکے52فیصدمقرر،47فیصد نمبرحاصل کرنے والےطلبہ کو بھی داخلہ مل سکے گا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)ملک بھر میں میڈیکل داخلوں کا رجحان کم ہو رہا ہےاورسینکڑوں نشستیں خالی پڑی ہیں،صورتحال کے پیش نظر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے میرٹ میں نرمی کر دی۔

پی ایم ڈی سی نےخالی نشستوں پرداخلوں کےلیےایم بی بی ایس کا میرٹ 55 فیصد سےکم کر کے 52 فیصد مقررکردیا،جبکہ 47 فیصد نمبرحاصل کرنے والےطلبہ بھی اب بی ڈی ایس میں داخلہ لے سکیں گے۔پی ایم ڈی سی کےمطابق یہ رعایت صرف خالی نشستوں کو پُرکرنے کے لیےدی گئی ہے،ادارے نے تسلیم کیا کہ نشستیں خالی رہنے کی بنیادی وجہ بلند فیسیں ہیں۔پی ایم ڈی سی نےنجی میڈیکل کالجزکو فیسوں میں کمی کی ہدایت دیتے ہوئے 15 اپریل تک کم میرٹ پر داخلے مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔نجی میڈیکل کالجزکی سالانہ فیس 18 لاکھ سے 23 لاکھ روپے کے درمیان ہے،ایم بی بی ایس کی پانچ سالہ ڈگری پرصرف فیس کی مد میں ایک کروڑ 15 لاکھ روپے سے زائد خرچ آتا ہے،ہاسٹل، ٹرانسپورٹ اور کتابوں سمیت مجموعی لاگت ڈیڑھ کروڑ روپےسے بھی تجاوز کر جاتی ہے۔ذرائع کےمطابق بڑی تعداد میں نشستیں خالی رہنے پرنجی میڈیکل کالجز نے پی ایم ڈی سی پر میرٹ کم کرنے کا دباؤ ڈالا۔ماہرین کےمطابق فیسوں میں مسلسل اضافے نے متوسط اور نچلے طبقے کے طلبہ کے لیے میڈیکل کی تعلیم تقریباً ناممکن بنا دی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button