تحریک انصاف کاسینیٹر اعجاز چوہدری کی بگڑتی ہوئی صحت پر شدید تشویش کا اظہار

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹر اعجاز چوہدری کی بگڑتی ہوئی صحت پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
طبی معائنے کے مطابق اعجاز چوہدری کے گردوں کی بیماری اسٹیج تھری تک پہنچ چکی ہے
ماہر ڈاکٹروں کے مطابق ان کا مؤثر علاج جیل کے ماحول میں ممکن نہیں
کوٹ لکھپت جیل میں قید بزرگ اور بیمار سیاسی قیدیوں کی حالت پر بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں
پارٹی نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ:
بیمار قیدیوں کو فوری اور مناسب طبی سہولیات فراہم کی جائیں
انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کیسز کو جلد نمٹایا جائے
انصاف کے تقاضوں کے مطابق کسی کی زندگی کو خطرے میں نہ ڈالا جائے
پی ٹی آئی نے واضح کیا کہ یہ مطالبہ کسی رعایت کے لیے نہیں بلکہ بنیادی انسانی حقوق اور انصاف کی فراہمی کے لیے ہے۔



