سندھ میں پولیو کے خلاف بڑی مہم کا آغاز ، 1 کروڑ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ کے ہمراہ قومی انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا۔
اس موقع پر میئر کراچی مرتضی وہاب، سیکریٹری صحت طاہر سانگی، کمشنر کراچی حسن نقوی اور پولیو پروگرام کے سربراہ شہریار گل بھی موجود تھے۔
مہم 13 تا 19 اپریل جاری رہے گی
1.06 کروڑ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے
بچوں کو وٹامن A بھی فراہم کیا جائے گا
حکام نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ کوئی بھی بچہ اس حفاظتی ویکسین سے محروم نہ رہے۔
ماہرین کے مطابق پولیو کا خاتمہ صرف اسی صورت ممکن ہے جب ہر بچے تک ویکسین کی رسائی یقینی بنائی جائے۔



