وزیرِ اعظم سے جاپانی ہم منصب کا رابطہ، امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات پر تبادلۂ خیال، پاکستان کے سفارتی کردار کی ستائش

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعظم شہباز شریف کو جاپان کی وزیراعظم سانائے تاکائیچی کی جانب سے ٹیلیفون کال موصول ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ٹیلیفونک گفتگو کے دوران اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے حالیہ مذاکرات پر تفصیلی بات چیت کی گئی، جس میں جاپانی وزیراعظم نے پاکستان کے اہم سفارتی کردار کو سراہا۔
وزیرِ اعظم تاکائیچی نے جنگ بندی اور مذاکرات کے انعقاد میں پاکستان کے سفارتی کردار کو سراہا۔ انہوں نے امن قائم کرنے کے عمل کی مکمل حمایت کا اظہار کیا اور اسے علاقائی استحکام اور عالمی توانائی سلامتی کے لیے اہم قرار دیا۔
جاپانی وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان نے جنگ بندی اور مذاکرات میں کلیدی کردار ادا کیا۔ جاپان امن عمل کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ علاقائی استحکام اور عالمی توانائی کی سکیورٹی کیلئے یہ عمل نہایت اہم ہے



