لاہور: شاہدرہ میں شوہر کی فائرنگ سے ٹیچر جاں بحق

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) شاہدرہ کے علاقے میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک سرکاری سکول کی ٹیچر کو قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم اعجاز نے گھریلو ناچاقی پر اپنی اہلیہ کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی شناخت 53 سالہ شائستہ نسیم کے نام سے ہوئی ہے، جو ضلع شیخوپورہ کی تحصیل فیروزوالہ کے علاقے ونڈ الہ دیال شاہ میں بطور ٹیچر فرائض انجام دے رہی تھیں۔

ایس پی سٹی کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ واقعہ گھریلو تنازع کا شاخسانہ ہے، جبکہ مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور معاملے کی تفتیش جاری ہے۔

مزید خبریں

Back to top button